سٹی پولیس نے انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والے ایک بین الاقوامی ریاکٹ کوبے نقاب ہوئے ایک ڈاکٹر کے بشمول چارافراد کوگرفتارکرلیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنرانجنی کمار نے میڈیا کوبتایا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں ساٹھ سالہ ڈاکٹر ہریش سکسینہ ‘ چونتیس سالہ کے راگھوبندر‘بائیس سالہ اے اشوک اورلال دروازہ کے رہنے والے سنجے کمارجین کو گرفتارکرلیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ٹولی کا سرغنہ ڈاکٹرہریش غیرقانونی طورپر سے گردہ فروخت کرنے والوں کا ایک نیٹ ورک چلارہاتھا۔ انہوں نے
بتایاکہ وہ اس کام کیلئے تین لاکھ روپئے بطورکمیشن وصول کررہاتھا۔ سنجے کمار جین گردہ فروخت کرنے والوں کیلئے پاسپورٹ تیار کرتاتھا۔ جس کے لئے وہ تیس سے چالیس ہزار روپئے رقم وصول کیا کرتاتھا۔گرفتارشدہ افراد گردہ دینے والوں کو پانچ لاکھ روپئے دیتے تھے جبکہ پاسپورٹ نہ رکھنے والوں کیلئے یہ رقم صرف تین لاکھ روپئے ہوا کرتی ہے۔ پولیس نے گرفتارشدہ افراد کے پاس سے نو پاسپورٹس ‘ میڈیکل رپورٹس ‘ ایک کمپیوٹر سسٹم ‘ایک پرنٹر‘ دولیاب ٹاپ کے علاوہ چھ سیل فون برآمد کرلئے ہیں